راولپنڈی میں گارڈن کالج کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو بلاک کر دیا تھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔
طلباء کا کہنا ہے کہ گارڈن کالج کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
طلباء نے کہا کہ حکومت پنجاب گارڈن کالج کو پرائیویٹائز کرنا چاہتی ہے۔
گارڈن کالج کے طلباء و طالبات نے مری روڈ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا۔
احتجاج کے باعث مری روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔