لندن( جنگ نیوز) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی مینز ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع ہوگا، پاکستان نے اس ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کیا، تاہم اسے وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی مگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شکست کے خوف سے ٹیم کو ایونٹ میں شر کت کے لئے نہیں بھیجا۔ پہلے روز تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں جرمنی کا مقابلہ بھارت سے، بیلجیم کا کوریا سے اور برطانیہ کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا،ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جن میں میزبان برطانیہ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، جرمنی، کوریا، بھارت، بیلجیئم شامل ہیں۔ ٹرافی میں شریک ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے ۔فائنل 17 جون کو کھیلا جائےگا۔