پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھنا چاہتا ہےکہ معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے؟ تو 2 واقعات کافی ہیں۔
ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر ان کے گھر پر جبراً تالے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔