پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایمل ولی خان کو دھمکیاں دہشت گردی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور پوری قوم کا دوٹوک موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت پسند سیاسی رہنما یا کارکن کا بال بیکا ہونے بھی نہیں دیں گے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ یقین ہے اس معاملے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، پی پی ایمل ولی خان سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اور ادارے ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔