• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم عمران خان والے حربے استعمال نہیں کر رہے، کرتے تو بہت کچھ کر لیتے، ایاز صادق

وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، ہماری توجہ معیشت کو ٹھیک کرنے پر ہے، ہم عمران خان والے حربے استعمال نہیں کر رہے، کرتے تو بہت کچھ کر لیتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

ایاز صادق نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ عمران خان نے کون سا بڑا پراجیکٹ بنایا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اے این پی کو وفاقی وزارت کی پیشکش کی گئی تھی، اے این پی کی رضامندی کے بعد ہی خیبر پختونخوا کی گورنر شپ جے یو آئی(ف) کو دی گئی۔

ایاز صادق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے، گورنر بھی ایم کیوایم کا ہے۔

قومی خبریں سے مزید