• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے ایم 6 کرپشن، ملزم کے بیٹے کی وڈیو وائرل


موٹرے وے ایم 6 منصوبہ میں مبینہ کرپشن کیس کے نامزد ملزم رحمت اللّٰہ سولنگی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کہاں سے آئیں، 5،5 ہزار اور ہزار کے نوٹوں کی گڈیاں؟ کس نے دیں مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں؟

موٹروے ایم 6 کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزم کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ملزم کے بیٹے رفیق سولنگی کو مہنگی گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ویڈیو 10 سے 15 دن پہلے کی ہے ، رفیق سولنگی والد کا سارا کاروبار دیکھتا ہے ۔

اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق پولیس کو باپ بیٹے کی تلاش ہے، نوشہرو فیروز اور کراچی میں چھاپے مارے گئے، رحمت سولنگی کرپشن اسیکنڈل میں ڈی سی مٹیاری اور نوشہرو فیروز کا مبینہ فرنٹ مین ہے۔

اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران پیسے کی ریکوری نہیں ہوئی، اتنے نقد پیسے کہاں سے آئے، کرپشن کے ہیں یا ذاتی، ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

ویڈیو میں رفیق سولنگی کو مہنگی گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ میں ایک اور شخص بھی 5،5 ہزار اور ہزار کے نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ نظر آرہا ہے۔

موٹر وے کی تعمیر میں کرپشن کا کیس نومبر میں سامنے آیا تھا، زمین خریدنے کے لیے مختص ساڑھے 4 ارب روپے میں سے سوا 2 ارب روپے ڈپٹی کمشنر اور لینڈ ایکوزیشن افسر نے ملی بھگت کر کے نکال لیے تھے۔

پیسے ’اوپن چیک‘ سے زمین خریدنے کے نام پر نکالے گئے تھے، جو رقم نکالی گئی اس میں ساڑھے 4 ارب روپے پر لگا 54 کروڑ کا سود بھی شامل تھا۔

قومی خبریں سے مزید