گوادر کے علاقہ جیوانی میں کنٹانی ہور میں تیل کے نجی ڈپو میں آگ لگ گئی۔
اس سے متعلق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ تیل کے نجی ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ لگنے سے گاڑیاں اور کشتیاں جل گئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ آج اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
لاہور کے علاقے ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے بھٹو کے آئین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو آئیں بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے برباد کر دیا۔
پاکستان نے واضح کردیا کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔
پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی گاؤں میں 40 فٹ گہرے کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے 3 نوجوان مزدور مٹی کے تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 اپریل کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 تک بھی جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماجمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ آٹے کی دستیابی کے باوجود لوگوں میں خریدنے کی سکت نہیں۔
ملک میں جاری سیاسی صورتِ حال پر ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہو گا کہ سب مل کر آگ بجھائیں؟
کراچی کے علاقے گزری کے فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی ریس ہوئی جبکہ اس دوران پولیس موقع سے غائب رہی۔
پنجاب میں پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے جبکہ 1 اور واقعے میں نواسے نے اپنی نانی کی جان لے لی۔
فیصل آباد میں ملت روڈ پر مفت آٹا لینے کے لیے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس کے بل گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنیوں کی بگڑی صحت کے معاملے پر بین الاقوامی تنظیم فارپاز کی ٹیم اگلے ہفتے کراچی پہنچے گی۔