• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 8 سال میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا

پنجاب میں گزشتہ 8 سالوں میں کوئی بھی انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس 8 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکا ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس میں تبادلوں کے کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب پولیس نے تبادلوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 سال سے پنجاب میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا، اس دورانیے میں پنجاب میں 12 آئی جی تعینات ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 سال میں آر پی اوز کی تعیناتی کی اوسط مدت ساڑھے 9 ماہ رہی، 8 سال میں پنجاب کے 35 اضلاع میں 395 ڈی پی اوز تعینات ہوئے ہیں۔

پنجاب میں ڈی پی اوز کی اوسط تعیناتی کی مدت ساڑھے 8 ماہ رہی ہے جبکہ صوبے میں 8 سال کے دوران کوئی ایس ڈی پی او 8 ماہ بھی تعینات نہیں رہ سکا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوبے بھر کے 39 اضلاع میں کوئی ایس ایچ او 6 ماہ بھی پورے نہ کر سکا، ایس ایچ اوز کی سب سے زیادہ اوسط تعیناتی مدت ملتان میں 5 ماہ اور چند دن ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس ایچ اوز کا سب سے کم اوسط دورانیہ وہاڑی میں 2 ماہ 20 دن کے قریب ہے۔

قومی خبریں سے مزید