پنجاب اور کے پی اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے۔
حتمی تاریخ کا اعلان عمران خا ن 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔
موٹروے پر جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان عرفات میں ملزمان ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے فائرنگ کرتے ہوئےکار میں فرار ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے اتوار کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے، اس حکومت کی سرپرستی کرنے والےصوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے پر غور کیلئے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ ہم جدہ میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے ملے تھے، ان اجلاسوں کی کثرت ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
سندھ کے شہر خیرپور میں کار کھائی میں گر گئی۔
ملک میں سیلابی صورتِ حال کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
پنجاب کی جیلوں میں 615 واکی ٹاکی سسٹم، 41 ایکس رے باڈی اسکینر نصب ہوں گے، جیلوں میں41 انڈر وہیکل سرویلنس سسٹم اور فیشل رکگنیشن سسٹم نصب ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں کل سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی آج دوحہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
کرپشن اور ناقص کارکردگی پر پشاور پولیس کے 6 ایس ایچ اوز سمیت 8 اہلکار معطل کر دیے گئے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔