• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں برے اداکاروں کو ایوارڈز سے نواز دیا جاتا ہے، سیمی راحیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے شوبز انڈسٹری اور ایوارڈ شوز کی تقریبات سے خفگی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سیمی راحیل نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی ایوارڈز شوز میں نہیں جاتی کیوں کہ اُنہیں مدعو ہی نہیں کیا جاتا ہے۔

اداکارہ کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ شاید شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو منصفانہ رائے رکھنے والے افراد پسند نہیں آتے اسی لیے نہ اُنہیں بلایا جاتا ہے اور نہ ہی وہ جانا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے انڈسٹری سے شکوہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں برے اداکاروں کو ایوارڈ سے نواز دیا جاتا ہے، یہ ایک کھیل چل رہا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے اچھے اداکاروں کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا، اچھے اداکار ایوارڈز سے محروم رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد نامور فنکار ایورڈز شوز کی تقریبات پر اور اس کے شفاف ہونے پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید