• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

پنجاب اسمبلی ٹوٹے گی یا نہیں، فوری ٹوٹے گی یا دیر سے، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور تحریک انصاف کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ ملاقاتوں میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، تجسس بڑھنے لگا۔

پرویز الہٰی نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں پھر یقین تو ضرور دلا دیا کہ عمران خان جب کہیں گے تب اسمبلی توڑ دیں گے، لیکن عمران خان کب کہیں گے؟

اب تک تو عمران نے صرف یہ کہا ہے کہ وہ ہفتے کو اسمبلی توڑنے کی تاریخ دیں گے، چند دن پہلےعمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ پرویز الہٰی ابھی نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائيں۔

 ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے ملاقات میں پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے سے پہلے آئندہ کیلئے تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہی ہے۔

مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں عمران خان سے دوسری ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

مونس الہٰی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔

رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے گذشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید