• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق ملک میں سیاسی گہما گہمی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پرویز الٰہی کو اسحاق ڈار سے مشاورت پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گزشتہ رات عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صدرِ مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر مشتمل حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور اسحاق ڈار و دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی صدر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید