• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیر خزانہ اسحاق ڈار - فوٹو: فائل
وزیر خزانہ اسحاق ڈار - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلسل چار مرتبہ برقرار رکھنے کے بعد آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس کمی کے ساتھ ہی فی لٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح وزیر خزانہ نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا۔  

وزیر خزانہ کے مطابق اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید