• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے واردات کے 11 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے رات بھر کارروائیاں کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ایک ملزم نظام کو صبح 3 بجے گرفتار کرلیا۔ 

آخری اطلاعات تک دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم بلال ناصر جمعرات کی شام یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ 

مقتول فیڈل بی ایریا کا رہائشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبۂ پیٹرولیم میں تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق واردات میں ملوث ایک ملزم نے افغانستان کا جھنڈا لگیں گے پہن رکھی تھی۔

قومی خبریں سے مزید