• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 301 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 306 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ  آج بلند ترین سطح 41 ہزار 393 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 13 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب 16 کروڑ روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 564 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید