• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا باضابطہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مصطفیٰ نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اتنا ہی ہوں جتنا مفتاح صاحب مسلم لیگ ن میں رہے، پیپلز پارٹی میں بڑا اچھا وقت گزرا ہے، پلوں کے نیچے سے پانی بہہ چکا ہے، دیکھتے ہیں وقت اور حالات کہاں لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا عزت پر کمپرومائز کرنے والی بات ہے، پیپلز پارٹی کا اب حصہ نہیں ہوں، پارٹی قیادت بہتر جواب دے سکتی ہے کہ مجھ سے کیوں استعفیٰ لیا، میں جو پوزیشن لے لیتا تھا اسے اتنا پسند نہیں کیا جاتا تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سیاست میں وقت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، جو پوزیشن لیتا رہا ہوں، اس پر دل مطمئن ہے،  پارٹی کے اندر لوگ بات نہیں کریں گے تو سیاسی جماعت کم بادشاہت زیادہ لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہائبرڈ نظام ٹو پوائنٹ زیرو ہے، عمران خان کے دور میں سیاسی مخالفین پر بدترین تشدد ہوا، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے میں حکومت غلط کر رہی ہے، علی وزیر جیل میں ہے، اسے کیوں رہائی نہیں مل رہی، علی وزیر کی ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید