• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی مخالف بیان، بھارت میں بلاول کے پتلے نذر آتش

بھونیشور، انڈیا (اے ایف پی) بھارت میں ہفتے کے روز حکمران جماعت کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پاکستانی وزیرخارجہ کے پتلے جلادیئے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی اور بھارت کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دیئے جانے کے بعد ان کیخلاف بھارت میں احتجاج جاری ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیئے جانے کا اشارہ گجرات میں مسلم کش فسادات کی جانب تھا جب بطور وزیراعلیٰ مودی کی حکومت میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں بیشتر مسلمان تھے۔ مودی پر ان فسادات کے دوران آنکھیں موند لینے کا الزام ہے۔ ہفتے کے روز بھی کئی بھونیشور، امرتسر اور رانچی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے پتلے جلائے گئے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید