• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2022ء خیبر پختون خوا کیلئے بدترین سال رہا: ایمل ولی خان

ایمل ولی خان— فائل فوٹو
ایمل ولی خان— فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کےصدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ 2022ء خیبر پختون خوا کے لیے بد ترین سال رہا جس میں ٹارگٹ کلنگ عروج پر پہنچ گئی۔

ایمل ولی خان نے جاری کیے گئے بیان میں لکی مروت پولیس پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

 اُنہوں نے سوال کیا ہے کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس اور عوام شہید ہورہے ہیں، اسے روکنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے؟


اے این پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ آئے روز پولیس اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں، اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید