• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ کیلئے دسمبر مہنگا ثابت ہو گا: واثق قیوم

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم —فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم —فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے لیے دسمبر مہنگا ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واثق قیوم نے کہا کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے تحریک انصاف پر درجنوں مقدمات درج کیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

واثق قیوم کا مزید کہنا ہے کہ شریف برادران اور زرداری کے لیے پاکستان کی سر زمین تنگ پڑ جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات سے ہی سیاسی استحکام آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید