• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے درخواستِ ضمانت دائر کر دی

دانیہ شاہ —فائل فوٹو
دانیہ شاہ —فائل فوٹو

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔

کراچی کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دانیہ شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایف آئی نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

اس دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی، ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمے کو 20 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دانیہ شاہ کو گزشتہ ہفتے لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید