• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عون چوہدری نے شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچا دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عون چوہدری—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عون چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ان کے مشیرِ سیاحت و کھیل عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشیرِ سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عون چوہدری کے درمیان ملکی معاملات، پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور محکمانہ امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

اسمبلیاں بچانے کیلئے آپشنز زیر غور

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیرِ غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

قومی خبریں سے مزید