• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کا فیصلہ

اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کو شہر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج کراچی کو سیل کرنے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کالجز سندھ محمد علی مانجی نے تجویز دے دی۔

ڈی جی کالجز سندھ نے اسلامیہ کالج کی منتقلی کی تجویز پر مشتمل خط سیکریٹری کالجز کو ارسال کردیا ہے۔

خط میں تجویز دی گئی کہ ایوننگ کے طلبا کو بفر زون میں قائم نئے گورنمنٹ ڈگری کالج میں منتقل کردیا جائے۔

خط میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ مارننگ شفٹ کے طلباء کو سچل گوٹھ کے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج منتقل کردیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق طلباء کی منتقلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کا اجراء کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سندھ ڈاکٹر قاسم راجپر نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے کوئی سمری نہیں بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رہنمائی کےلیے ایک تجویز بھیجی ہے، فیصلہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید