وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت سے متعلق بڑے فیصلوں پر مشتمل پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کیا ہے، جو حتمی منظوری کےلیے کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی بچت پلان سے درآمدی بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی، اس پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ہنگامی پلان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل بھی پلان کا حصہ ہے۔