• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں۔

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جب سے اقتدار سے اترے ہیں وہ الیکشن ہی کا لاگ الاپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے عالمی اداروں سے معاملات بہتر انداز میں طے کریں۔

بھارت سے متعلق سوال پر بلاول نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا اور بولے کہ بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد بحالی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یوکرین جنگ نے خطے کی صورتحال کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ عالمی اداروں سے معاملات بہتر انداز میں طے کریں۔

قومی خبریں سے مزید