• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، بہترین آپشن پر عمل ہوجائے گا، فہد حسین

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے کہا ہے کہ موقع کی مناسبت سے جو بہترین آپشن ہوگا اس پر عمل ہوجائے گا۔

فہد حسین کا ’کیا پی ڈی ایم کی طرف سے پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کا آپشن ہے؟‘ کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں تمام آپشن میز پر ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام تر آپشن پر غور ہوگا، کسی خاص پر بات نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔

گورنر ہاؤس سے جاری مراسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید