اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کردی۔
اسپیکر نے رولنگ دی کہ آج کی کارروائی ختم ہوگئی لہٰذا صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کل اعتماد کا ووٹ لینے کا چانس ختم ہوگیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے تازہ فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اُن کی حکمت عملی کیا ہوگی؟
کیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کل پرویز الہٰی کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے؟
وزیراعظم کی زیر صدارت ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں طے پایا تھا کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا جائے گا۔