مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان پنجاب اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عائد پابندی وقتی طور پر معطل کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے 18 ارکان کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب نے 21 دسمبر کی شام 4 بجے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلایا ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ارکان کو صوبائی اسمبلی کے اس اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ضرورت ہوئی تو یہ ارکان اپنا ووٹ بھی ڈال سکیں گے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کی اگلی تاریخ 19 جنوری مقرر کی گئی ہے۔