• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ منی ایکسچینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے حوالہ اور ہنڈی میں ملوث دکانوں کو سیل کیا۔

دکانداروں اور تاجروں نے منی ایکسچینج سینٹر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ایف آئی اے اہلکاروں کو قبضے میں لی گئی رقم لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران ایف آئی اے کی ٹیم عمارت میں محصور رہی، جسے پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر چھڑایا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق منی ایکسچینج سینٹر سے 1 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی، جس میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید