• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی آج امریکا پہنچیں گے

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی—فائل فوٹو
یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی—فائل فوٹو

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی آج امریکا پہنچ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے صدر وولودومیر زیلنسکی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کانگریس سے خطاب بھی متوقع ہے۔

امریکا حکام کے مطابق توقع ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔

امریکا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوقع امریکی پیکیج میں پیٹریاٹ میزائل بھی شامل ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید