• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 538 ہوگئی

نیپالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 538 ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 977 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن میں 517 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

نیپالی سیّاحتی بورڈ کے مطابق اب تک 121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں، تاہم کوئی برطانوی شہری شامل نہیں ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نیپال میں آنے والے سیلاب کے سبب 320 بھارتی شہری لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب تبت اور نیپال میں بہنے والے دریائے بھوٹے کوشی کا راستہ برف، چٹانوں، کیچڑ اور ملبے کے باعث بند ہونے سے بننے والی جھیل اوور فلو ہونا شروع ہو گئی، جس کے باعث جھیل کے کنارے بھی ٹوٹ گئے۔

چینی حکام کے مطابق جھیل میں پانی کا ذخیرہ 25 لاکھ مکعب میٹر سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ ایک روز قبل چینی انجینئرنگ ٹیم نے پانی کا ذخیرہ 15 سے 20 لاکھ مکعب میٹر تک ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید