• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ہاکون نئے بادشاہ بن گئے

دائیں جانب نومنتخب بادشاہ ہاکون، بائیں جانب بادشاہ ہیرالڈ پنجم---کولاج بشکریہ غیر ملکی میڈیا
دائیں جانب نومنتخب بادشاہ ہاکون، بائیں جانب بادشاہ ہیرالڈ پنجم---کولاج بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شاہی محل نے بادشاہ کے انتقال کی تصدیق کر دی جس کے بعد ناروے کا قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

بادشاہ ہیرالڈ پنجم 17 اگست سے اوسلو کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے 1991ء میں ناروے کا تخت سنبھالا اور 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک ملک کے سربراہِ مملکت رہے۔

بادشاہ ہیرالڈ پنجم ناروے کے عوام میں اپنی نسبتاً سادہ، عوام دوست اور اصلاح پسند شخصیت کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی وفات کے بعد ان کے بیٹے اور ولی عہد ہاکون ناروے کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید