• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزالہٰی 4 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، رانا ثناء


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی 4 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن 4 بجے کے بعد نیا ڈیکلیریشن جاری کر دیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب، وزیرِ اعظم کو درخواست بھی کر سکتےہیں کہ گورنر راج لگا دیا جائے۔

عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجود ہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔

اسپیکر نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس پہلے ہی جاری ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید