ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اسپیکر اجلاس نہیں بلاتے اور پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے اور ایک نیا وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔
ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
اسی پروگرام میں پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ جب گورنر کہہ دے تو وزیرِ اعلیٰ پر اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی غلط فہمی ہے کہ جمعے کو تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی ہو گی۔
آئینی و قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہ ہو رہا ہو تو گورنر آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت اعتماد کے ووٹ کے لیے نیا اجلاس طلب کرسکتا ہے۔