• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعمولی حالات میں توانائی بچت پروگرام وقت کاتقاضا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف--- فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف--- فائل فوٹو 

وزیراعظم شہبازشریف کا ’توانائی بچت پروگرام‘ سے متعلق کہنا ہے کہ غیر معمولی حالات میں یہ اقدام وقت کاتقاضا ہے، توانائی بچت پروگرام پر مؤثر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت ہوگی، پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام پرسنجیدگی سے غور کیا ہے، صوبوں کو اعتماد میں لے کر توانائی بچت پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کا حصول انرجی سیکیورٹی کے لیےضروری ہے، قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے ملکی وسائل پر انحصار بڑھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’توانائی بچت پروگرام‘ سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور ان اقدامات کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید