ماضی کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔
بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان (مرحوم) کی اہلیہ تھیں۔
مرحومہ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔
ان کی نامور موسیقی میں ’مت سمجھو ہم نے بھلا دیا‘، ’انوکھا لاڈلا‘ اور ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بلقیس خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلقیس خانم کے انتقال سے دنیائے موسیقی کا ایک سنہری دور اختتام پذیر ہوا۔