• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن میں شادی کے 10 سال بعد علیحدگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جیسیکا سمپسن اور ان کے شوہر ایرک جونسن کے درمیان طلاق ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ جیسیکا سمپسن نے علیحدہ رہنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے رشتہ ختم ہونے کے حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا ہے۔

اداکارہ نے میڈیا کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرک اور میں اپنی شادی میں آئی ایک تکلیف دہ صورتِ حال میں الگ الگ رہ رہے ہیں، ہمارے بچے ہمارے لیے سب سے اہم ہیں اور ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ان کے لیے کیا بہتر ہے۔

جیسیکا سمپسن نے اس حوالے سے پرائیوسی کا خیال رکھنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو نومبر میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر بھی دیکھا گیا تھا۔

جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن نے 2014ء میں شادی کی تھی، ان کے 3 بچے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید