• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی شروف ’بےبی جان‘ کی ناکامی پر افسردہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جیکی شروف نے فلم بےبی جان کی ناکامی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے، لیکن یہ دکھ خود کےلیے نہیں ہے۔ 

ورون دھون اور ایٹلی کی بہت زیادہ منتظر فلم ’بےبی جان‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی پسند نہ کیا گیا جبکہ اسکے لیے سنیما گھروں کا رخ کرنے والوں کی تعداد بھی بہت کم رہی۔ 

فلم میں جیکی شروف نے ولن کا کردار نبھایا تھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں فلم کی ناکامی پر بات کی اور بتایا کہ یہ ناکامی انہیں ایک اداکار کے طور پر کس طرح متاثر کرتی ہے۔

جیکی شروف نے فلم کی ناکامی سے پروڈیوسرز پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’پروڈیوسرز ضرور متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ان پروجیکٹس پر بھروسے کے ساتھ بہت پیسہ لگاتے ہیں اور جب انہیں یہ واپس نہیں ملتا تو یہ افسوسناک ہوتا ہے۔‘

انکا مزید کہنا تھا کہ ’ایک اداکار کے طور پر آپ ضرور چاہتے ہیں کہ آپ کی کارکردگی کو پسند کیا جائے لیکن آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ فلم اچھی کارکردگی دکھائے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فلم کی ناکامی انہیں دکھ دیتی ہے؟ جس پر بالی ووڈ کے جیکی دادا بولے ’دکھ ہوتا ہے، پر خود کےلیے نہیں، پروڈیوسرز کےلیے۔ آپ اپنی جاب خلوص کے ساتھ کرتے ہیں لیکن آپ کو ان لوگوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے جنہوں نے اس پروجیکٹ میں پیسہ لگایا ہے۔‘

160 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنی فلم ایٹلی کی فلم ’تھری‘ کا ری میک ہے۔ فلم میں کیرتی سریش، وامیکا گبی، ورون دھون، جیکی شروف اور راج پال یادیو نے اہم کردار ادا کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید