• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

حکومت نے توانائی شعبے میں گیس سیکٹر کے بڑھتے گردشی قرض کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پرآئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر گردشی قرض کم کرنے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق گیس سیکٹر کا 1400 ارب کا گردشی قرض ختم کرنے کےلیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی ہدایت پر اشفاق تولہ کی کنوینرشپ میں کمیٹی قائم کی ہے، جس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا اور 10 دن میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 30 جون 2022ء تک گیس شعبے کے گردشی قرضے یعنی قرض کی پرنسپل اماؤنٹ، لیٹ پیمنٹ سرچارج، جرمانے کا جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیس شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کےلیے کیش، نان کیش ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی گیس شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کےلیے قانونی نکات بھی کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں پیٹرولیم، پاور سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، کمشنر ایس ای سی پی شامل ہوں گے، وزارت خزانہ میں اس کمیٹی کےلیے خصوصی سیکریٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید