• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کی والدہ کا بیان جے آئی ٹی نے قلمبند کرلیا

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے میں قائم خصوصی جے آئی ٹی  نے ارشد شریف کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی جے آئی ٹی نے ارشد شریف کی والدہ کا بیان قلمبند کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید