• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں سی ٹی ڈی کمپلکس میں کارروائی کے دوران زخمی سپاہی شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلکس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی حلیم خان آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی سپاہی حلیم خان سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29 سالہ سپاہی حلیم خان کا تعلق ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ سے تھا۔ شہید سپاہی 3 بچوں کا باپ تھا۔

قومی خبریں سے مزید