• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کی آمد، قومی اور نجی ایئرلائنز کی اندورن ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔

قومی اور نجی ایئرلائنز کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق کرسمس، موسم سرما کی چھٹیوں اور نئے سال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں مہنگی ہوئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کیلئے پی آئی کا یکطرفہ کرایہ 36 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71 ہزار تک پہنچ گیا۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نجی ایئرلائن کمپنیوں نے یکطرفہ کرایہ 35 سے 45 ہزار روپے کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید