• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد خودکش دھماکا، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

راولپنڈی کے ریجن پولیس آفیسر (آر پی او) نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ سی پی او سمیت ریجن کے تمام ڈی پی اوز، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنائیں، جمعہ کے اجتماعات ودیگر مذہبی وحساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

آر پی او راوالپنڈی نے کہا ہے کہ خصوصی ناکہ جات پر مشکوک افراد اور وہیکلز پر کڑی نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کی جائے، چیکنگ پر موجود اہلکار ایس او پیز کے مطابق چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے سے متعلق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزرات صحت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپتال میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنائیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر و فاقی اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مشتبہ گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید