پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے 21 دسمبر کو شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے تھے۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر ماہرِ امراض اطفال تھے۔
شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر کی وفات کو مکمل خاندان کے لیے ایک نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک فیملی فوٹو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خاندان کے کسی بھی فرد کی موت انتہائی مشکل ہوتی ہے اور جب وہ آپ کا شوہر ہو تو یہ انتہائی مشکل وقت ہوتا ہے۔
شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے تینوں بچوں کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے بچوں نے اپنے پیارے والد ڈاکٹر تابش اور میں نے 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد اپنے ساتھی کو کھو دیا۔
اُن کا لکھنا ہے کہ زندگی کی کتاب کا ایک اہم باب کے بند ہونے کے بعد زندگی جاری رہتی ہے۔