• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الہٰی کے حوالے کی، ذرائع

عدالت کی جانب سے انڈر ٹیکنگ کا کہنے پر بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الہٰی سے رابطہ کیا تھا، پرویز الہٰی نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الہٰی کے حوالے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشورے کے بعد مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کی انڈرٹیکنگ بیرسٹر علی ظفر کےحوالے کی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الہٰی کی دستخط شدہ انڈرٹیکنگ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پر انہیں بحال کیا۔

پرویز الہٰی نے انڈر ٹیکنگ میں عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بحال کیے جانے پر وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید