چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کسی بڑے سانحے سے بچانے کے لئے جان کی قربانی دینے والے بہادر پولیس اہلکار کو سلام پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔