• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کیسز کی تعداد تبدیل کیے جانے کا انکشاف

چین میں سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کورونا کے بہت زیادہ کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک محکمہ صحت کے اہلکار نے کہا ہے کہ صرف ایک شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چین کے کئی شہروں میں کورونا کیسز کے اعداد و شمار میں سرکاری سطح پر ردو بدل کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں اسی ماہ کورونا پابندیوں کو تقریباً ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد کیسز بڑھنا شرو ع ہوگئے ہیں۔

چین میں اگلے برس کورونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت بھی چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید