• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف بے نظیر بھٹو کی جدوجہد سے رہنمائی لی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف بے نظیر بھٹو کی غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ 

پیر کی شام لاڑکانہ سے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں لاڑکانہ شہر پہنچا ہوں، کل شہید بے نظیر بھٹو کا پندرہواں یوم شہادت منائیں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا گڑھی خدا بخش میں تقریر کروں گا، بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کروں گا، خارجی اور معاشی دہشت گردی کے مسائل پر بات کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ سب کو گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ چند مراعات یافتہ کیلئےنہیں سب کیلئے کوشش و جدوجہد کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید