• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: پولیس اہلکار کی شہادت، حکومت کا مولانا ہدایت کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ - فائل فوٹو
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ - فائل فوٹو

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی شہادت پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس سے اہلکار کی گردن پر گولی لگی، اسے فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شہید ہوگیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پولیس فورس مظاہرین کی اشتعال انگیزی صبروتحمل سے برداشت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی اشتعال انگیزی کا مقصد پُرامن ماحول، مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت، تمام تر ذمہ داری مولانا ہدایت الرحمان اور حواریوں پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے کی سخت مذمت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید