نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی استعمال کرنے والے زرعی صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کردیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کر کے 13 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی تھی۔
اعلامیے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق اس کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا، ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 28 ارب کا ریلیف ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔