• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا التوا، چیف جسٹس نوٹس لیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا التوا،چیف جسٹس نوٹس لیں ،عوام کا آئینی و قانونی اور جمہوری حق ہے کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں، حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لیے سندھ حکومت اور حکمران پارٹیوں پیپلز پارٹی و ایم کیو ایم کے غیر جمہوری و غیر قانونی طرز عمل اور خلاف آئینی اقدامات کا نوٹس لیں،8جنوری کو باغ جناح پر عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام کریں گے، کراچی کے عوام کا آئینی و قانونی اور جمہوری حق ہے کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15جنوری کو ہوں ۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے خط کی پروسیڈنگ کرے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ دیگر اسٹیک ہولڈرز جماعتوں کو بھی بلائے، پی پی اب حلقہ بندیوں کو جواز بنا رہی ہے ، پیپلز پارٹی ایک بار پھر زرداری پیکیج استعمال کر کے ایم کیو ایم جیسے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔ ناصر حسین شاہ جماعت اسلامی پر بھونڈے الزامات لگائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید